وفاقی کابینہ نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف کی شق شامل کرنیکی منظوری دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف کی شق شامل کرنے کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامئےکے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدودمیں نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف کی شق شامل کرنے اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2024 کو پارلیمنٹ میں بھیجنےکی منظوری دیدی گئی ۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا وفاقی حکومت کے 18 ڈویژنز میں ای آفس کا 100 فیصد نفاذ کیاجاچکا ہے،جوکہ پیپر لیس اکانومی کی جانب بڑا قدم ہے، اس اقدام سے اسٹیشنری اورپیٹرول کی مد میں 230 ملین روپےتک کی بچت کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک دو ہزار چوبیس، انٹلیکچویل پراپرٹی ٹریبیونل کوئٹہ کے قیام اور اقوام متحدہ کے کنونشن برائےبین الاقوامی تصفیہ جات کےمعاہدوں پردستخط کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ایکسپلوسوز رولز 2010 کے فارم ای ایل ایک میں ترامیم سمیت ایجنڈے کے دیگر اہم نکات کی بھی منظوری دے دی جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایچ آرمنیجرارباب انس کی ملازمت سے برخاستگی کیخلاف اپیل وفاقی کابینہ نے مسترد کردی۔کابینہ کمیٹی قومی ملکیتی ادارہ جات کے چار دسمبر دو ہزار چوبیس کےفیصلوں اورانٹر گورنمنٹ ٹرانزیکشنز کےاجلاسوں میں کئےگئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *