شاہد آفریدی پھر نانا بن گئے، بڑی بیٹی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ 16 دسمبر کو اللّٰہ تعالیٰ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ’آئرہ‘ سے نوازا ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں۔
شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ نے اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھیں، البتہ جس ایونٹ کمپنی نے اقصیٰ آفریدی کی شادی کے انتظامات سنبھالے تھے، اس نے نکاح کی ویڈیوز شیئر کردی تھیں۔
تاہم، شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے بھی اپنی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں رخصتی کے لمحات کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا تھا۔
انہوں نے بیٹی کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ ’میری پیاری بیٹی، ایسا لگتا ہے کہ کل کی ہی بات ہو جب میں نے آپ کو اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا اور اس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
اس سے قبل اگست 2024 کے اوائل میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، فاسٹ باؤلر سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔