کامران غلام کی جارحانہ بیٹنگ، ایک روزہ کرکٹ میں کیریئر کی پہلی نصف سینچری بنالی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر کامران غلام نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کیریئر کی پہلی نصف سینچری بنالی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔
کامران غلام چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز پر نصف سینچری جڑ ڈالی۔
یاد رہے کہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 330 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
کامران غلام آخری اوور کی پہلی گیند پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی ساری ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *