ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) چاچا کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہوگئی اور انہیں بالآخر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا، انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے خصوصی ٹکٹ دیا۔

چاچا کرکٹ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر شکوہ کیا تھا کہ دبئی پہنچنے کے باوجود وہ ٹکٹ سے محروم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹکٹ فراہم کردیا گیا ہے۔یادرہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا اس سے قبل انگلینڈ میں بابر اعظم کے دلدادہ ایک خصوصی بچےکو بھی میچ کا ٹکٹ دے چکے ہیں۔چاچا کرکٹ نے ٹوئٹر پر منصور رانا اور دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے حکام سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔


خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت اپنے پہلے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے۔