بلوچستان، 2024 میں بدامنی کے 563 واقعات، 296 افرادجاں بحق ، 596 زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں یکم جنوری سے 20 دسمبر تک امسال پولیس، ایف سی ، سیکورٹی فورسز، فوج ، کوسٹ گارڈ، لیویز، سیٹلرز، مذہبی دہشت گردانہ ، ریلوے ٹریک، بم دھماکوں، دستی بم حملوں، بارودی سرنگوں ، راکٹ فائر اور بجلی کے ٹاوروں پر 563 واقعات میں اہلکاروں سمیت 296 اہلکار جاں بحق اور 596 زخمی ہوئے ہیں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان بھر میں جنوری میں پولیس، ایف سی ، سیکورٹی فورسز، پاک فوج ، کوسٹ گارڈ، لیویز ، سیٹلرز، مذہبی دہشت گردانہ، علماء کرام، ریلوے ٹریک، دستی بم حملوں، بارودی سرنگوں، راکٹ حملوں ، بجلی ٹاور ، گیس پائپ لائن، آئی ڈی دھماکوں ، نجی موبائل ٹاور کمپنیوں اور عام شہریوں اور پولیو ورکر پر حملوں کے 54 واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے فروری میں 109 واقعات میں 31 افراد جاں بحق اور 126 زخمی ہوئے مارچ میں 26 واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے اپریل میں 31 واقعات میں 21 افراد جاں بحق 29 زخمی ہوئے مئی میں 17 واقعات میں 14 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے اور جون میں 37 واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوئے۔ جولائی میں 30 واقعات میں 11افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ اگست میں 78 واقعات میں 88 جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ستمبر میں 46 واقعات میں 14 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے اکتوبر میں 37 واقعات میں 31 افراد جاں بحق 50 زخمی ہوئے ۔ نومبر میں 57 واقعا ت میں47 افراد جاں بحق اور زخمی 80 ہوئے۔ دسمبر میں 32 واقعات میں 6 افراد جاں بحق 16 زخمی ہوئے اس طرح یکم جنوری سے اب تک 563 واقعات میں 296 افراد جاں بحق اور 596 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *