شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کیلیے اہم ہدایات جاری

ایف آر سی کہاں سے حاصل کریں؟ ایف آر سی کی فیس کتنی ہے؟ جانئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کیلیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلاضرورت فوٹوکاپی نہ کرائیں، صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر میں کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔ اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں۔
اس سے قبل نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی ا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایف آر سی ایک ایسی اہم دستاویز ہے جو ایک خاندان کے مکمل افراد کے بارے میں تفصیلات رکھتی ہے۔ شہریوں کو ان کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد ایف آر سی درج ذیل تین مختلف زمروں میں جاری کی جاتی ہے۔
پیدائش کے لحاظ سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات ہوں گی۔ شادی کے حوالے سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اسی طرح، قبولیت (ایڈاپشن) سے متعلق جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے سرپرست کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
اگر کوئی پاکستانی نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
پاکستانی ایف آر سی کیلیے نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا نادرا کی پاک آئیڈینٹٹی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے وہاں موجود پاکستانی مشن کے متعلقہ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نادرا نے دسمبر 2024 کے مہینے میں ایف آر سی کیلیے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ رجسٹریشن اتھارٹی شناختی دستاویز کے اجرا کیلیے صرف ایک ہزار روپے وصول کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *