میاں بیوی کے جھگڑےمیں مداخلت پر ہمسائیہ نوجوان قتل

کوٹ ادو(قدرت روزنامہ)کوٹ ادو میں بیوی پر تشدد کے دوران شوہر نے خاتون کو تشدد سے بچانے والے نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے پتی سلطان محمود شرقی میں ملزم گھر میں اپنی بیوی پر تشدد کررہا تھا، خاتون کے رونے کی آواز پر ہمسائے نے بچانے کی کوشش کی تو اہلیہ کو چھوڑ کر ملزم نے نوجوان پر فائرنگ کردی۔ملزم کی فائرنگ سے ہمسایہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *