پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کی جان بچا لی
کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا۔
نجی تی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارت کے ایک بحری جہاز کے عملے کو ریسکیو کیا۔اس حوالے سے ترجمان پی ایم ایس اے نے بتایا کہ 26 دسمبر کو جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی، بھارتی بحری جہازکراچی سے تقریباً 120 میل دور جنوب میں تھا۔
ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے نے فوری طور پرمربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا، ٹیم کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے بھارتی کارگو ڈھو تاجدار حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچالیا۔