شناختی کارڈ نہ بنوانے والے کو کتنی قید ہو گی؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈکا حصول لازمی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔
بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔