شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی

راولپنڈی( قدرت روزنامہ) 26دسمبر 2024ءکوشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی۔میجر محمد اویس شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کےسینئر افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ہمارے شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *