دنیا کی معروف مفت آن لائن تعلیمی درسگاہ پاکستان میں بھی کھل گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مفت آن لائن لرننگ کے حوالے سے دنیا کی معروف ’خان اکیڈمی پاکستان‘ کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔
اس امریکی اکیڈمی کے قیام سے اے آئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اساتذہ اور لاکھوں پاکستانی طالب علموں کو اعلیٰ معیار کی جدید تعلیم میسر ہونے کی امید ہے۔
افتتاحی تقریب میں خان اکیڈمی کے اے آئی لرننگ ٹولز ’خان میگو‘ کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن، چیئرپرسن عثمان راشد، صنعتکار امین ہاشوانی اور نعیم زمیندار بھی شریک تھے۔
اس موقعے پر امین ہاشوانی نے کہا کہ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مناسب آگاہی کے لیے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔
نعیم زمیندار کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے سیکھنے کا عمل مختلف ہوتا ہے، ایسے میں خان میگو کا کردار بچوں کی تعلیم میں بہت اہم ہوگا۔