کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متوقع ہے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے قیمت میں کمی کرنے سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے۔
کےالیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر کی۔
منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *