آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے شاداب، فخر اورامام کی ٹیم میں واپسی کا امکان
لاہور(قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی سکواڈ میں ممکنہ طور پر7 بیٹسمین ، 4 فاسٹ بولرز ، 3 سپنرز اور ایک وکٹ کیپر کو شامل کیے جا ئے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کپتان محمد رضوان واحد وکٹ کیپر ہونگے،جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں دوسرے وکٹ کیپر کی حیثیت سے سکواڈ میں شامل عثمان خان چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی ،نسیم شاہ ،حارث رؤف کیساتھ چوتھے فاسٹ بولر محمد حسنین ہوسکتے ہیں جبکہ ابرار احمد اور سفیان مقیم کیساتھ تیسرے سپنر کی حیثیت سے اسکواڈ میں سابق نائب کپتان ٹیسٹ آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔
29 سال کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق جنہوں نے پاکستان کیلئے 72 بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں 48.27 کی اوسط سے 3138 رنز بنا رکھے ہیں ،چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم میں ان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی بھی واپسی متوقع ہے۔