دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مل کر مقابلہ کریں گے،علی امین گنڈاپور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں امن وامان پر بات ہوئی،ملک میں کسی صورت دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، طے کیا ہے دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ 26نومبر کے احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا اس پر وزیراعظم نے خود بات کی،وزیراعظم کے سامنے 26نومبر پر اپنا موقف پیش کیا، لوگوں کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اس پر اپنے تحفظات بتائے،ان کاکہناتھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات خوش آئند بات ہے،اسحاق ڈار نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کا معاملہ مذاکراتی کمیٹی میں زیرغور ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اپیکس کمیٹی میں کرم کے معاملے پر بات ہوئی،کرم کا مسئلہ حل ہو چکا راستے کھل چکے،کرم میں 2گروپوں کا مسئلہ تھا، کرم مسئلے کے حل کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کیا، بارڈر سے لوگ آئیں گے تو وہ شہر آکر کارروائی کریں گے،پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا،اجلاس میں بتایا گیا افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *