مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا، 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیسے رجسٹرڈ ہوں گے؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے لوگ تکلیف کا شکار رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کےلئے مفت سولر پروگرام شروع کیا ہے، اس سال مفت سولر پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کئے جائیں گے، ایک لاکھ سولر پینلز کا منصوبےکی لاگت 10 ارب روپے ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سولر پینل 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو دئیے جائیں گے اور 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو550واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا جبکہ 101سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کو 1100 واٹ سولر پینل دئیے جائیں گے۔

انھوں نے مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ عوام شناختی نمبر8800 پر بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، آن لائن بھی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے جس کے لیے اپنے شناختی کارڈ نمبر اور بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر درکار ہوگا، بجلی کا کنکشن اور شناختی کارڈ ایک ہی صارف کا ہونا چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا بھی منصوبہ شروع کیاگیا ہے ، 8ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیاجائے گا ، حکومت کی جانب سےجھینگے کی فارمنگ کا منصوبہ بھی جاری ہے، جنوبی پنجاب جھینگے فارمنگ کا حب بننے جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *