”پاکستان نے بھارت کو متاثرکن شکست دے کر ۔۔“نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

دبئی(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو متاثر کن شکست دی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ بن گئی ہے ۔
شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ حکومت کی ہدایت پر ختم ہوا تھا، پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے تعلقات اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو متاثر کن انداز میں شکست دی جس کے بعد پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ بن گئی ہے۔
کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی بولنگ کا ایڈوانٹج حاصل ہے جبکہ پاکستانی بولرز نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو زیادہ سکور نہیں کرنے دیا جو دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگلا ہدف دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

1 min ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

8 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

22 mins ago

سروس اسٹرکچر میں تبدیلی، وفاقی حکومت کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…

29 mins ago

قلعہ عبداللہ میں افیون کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…

50 mins ago

خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے…

59 mins ago