بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے 2025 میں نائیکوپ کی فیس اور طریقہ کار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نیشنل آئیڈنٹٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانی (نائیکوپ) جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے جس میں یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔
یہ نائیکوپ ان پاکستانی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے جو بیرون ملک سفر یا وہاں آباد ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پاکستان کا کوئی بھی شہری نائیکوپ کے لیے درخواست دے سکتا ہے، جو دوہری شہریت رکھنے والوں کو بغیر ویزہ پاکستان داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے ایک درست پاسپورٹ نمبر لازمی ہے۔
درخواستیں پاکستان کے کسی بھی نادرا دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے متعلقہ قونصل خانوں سے رجوع کر سکتے ہیں یا آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
نادرا نے ممالک کو دو زونز میں تقسیم کیا ہے:
زون اے: یورپی اور مغربی ممالک جیسے کینیڈا۔
زون بی: عرب ممالک جیسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات۔
یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی فیس
جنوری 2025 تک نائیکوپ کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے:
ایگزیکٹو پروسیسنگ کے لیے فیس: 21ہزار 820 روپے
ارجنٹ نائیکوپ کے لیے فیس: 16ہزار 589 روپے
عام نائیکوپ کے لیے فیس: 11ہزار 340 روپے
درخواستیں نادرا کے آن لائن پلیٹ فارم یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
نادرا رجسٹریشن سینٹر پر درخواست کا طریقہ کار
1۔ٹوکن حاصل کریں۔
2۔تصویر لی جائے گی۔
3۔فنگر پرنٹس اور دستخط ریکارڈ کیے جائیں گے۔
4۔مطلوبہ ڈیٹا درج کیا جائے گا۔
5۔پرنٹ شدہ فارم کا جائزہ لیں اور درخواست جمع کرائیں۔
آن لائن نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ
اسمارٹ نائیکوپ کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے پاک آئیڈینٹی ویب سائٹ کا استعمال کریں، جو ایک سہولت بخش متبادل فراہم کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *