پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے جیتنا ہوگا، صبا قمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے جیتنا ہوگا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج میچ کا دن ہے ، انشاءاللہ آج بھی ہم کامیابی سمیٹ لیں گے۔

واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مد مقابل ہوگی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ بابر الیون یہ میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہے۔بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست اور مشن ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دےچکا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

5 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

5 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

5 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

6 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

6 hours ago