ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی کی سونامی نےعوام کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کی بدترین اور بےلگام مہنگائی کی سونامی نےعوام کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی تصدیق وفاقی ادارئے شماریات بھی کررہا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ کے باعث غریب اور پسماندہ عوام کے لئے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوچکا ہے، اس لئےعوام، تنگ آمد بہ جنگ آمد، کے مصداق بن کر احتجاجی مظاہروں کے ذریعے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان، ان کے وزراء اور گورنر اسٹیٹ بینک مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر، توہین آمیز، بیانات دے کر نمک پاشی کررہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک سے کم ہے تو پھرعوام کو بتادیں کہ وہاں کی عوام کی آمدنی اور حکومتوں کی جانب سے ملنے والی مراعات کیا ہیں اور کتنی ہیں؟
حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایک فاضل جاہل وزیر کہہ رہا ہے کہ روز کھانے کے 9 نوالے کم کردیں اور چینی کا استعمال 9 دانے کم کردو، عمران خان کے وزراء کی فوج کم کردیں وزراء، وزیراعظم، ایوان صدر، گورنر، وزیراعلیٰ کے محلات کے اخراجات کیوں کم نہیں کرتے؟ کیا قربانی صرف عوام کو دینی ہے حکمرانوں کو نہیں دینی ہے؟
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کی حمایت اور طاقت سے سڑکوں پر مہنگائی کے خلاف میدان میں احتجاج پر ہیں۔

Recent Posts

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

3 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

10 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

14 mins ago

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

21 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

27 mins ago

چمن کے عوام کو پاک افغان سرحد پر تجارت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن جماعتیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے چمن میں پرامن دھرنے پرطاقت آزمانے کی شدید مذمت…

33 mins ago