کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں 69 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کا نومبر کے مہینے کے بل پر ہوگا۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کیلئے کیلئے فی یونٹ قیمت میں 69 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نومبر کے مہینے کے بل پر ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 2 ستمبر2021 کو فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کیلئے سماعت کی تھی، جس میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ باقی تمام صارفین پرہوگا۔

دوسری جانب اوگرا ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پیڑول کی قیمت میں 8 روپے روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے ،مٹی کا بھی 7 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کریگا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
اسی طرح پیٹرول پمپس مالکان نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا، پیٹرول پمپس مالکان نے کمیشن بڑھانے کے لیے 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پٹرول بحران کا خدشہ پھر سر اٹھانے لگا۔ کمیشن نہ بڑھائے جانے پر پیٹرولیم ڈیلرز سراپا احتجاج بن گئے۔پٹرولیم ڈیلرز ایوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

5 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

5 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

5 hours ago