پڑھے لکھے کوہلی کو مسلسل خراب فارم نے پنڈت کے در پر پہنچادیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوڑے کی پنڈت کیساتھ ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے اسٹار بلےباز اور کئی عالمی ریکارڈز کے حامل کرکٹر ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ پنڈت کے در پر پہنچ گئے، جس کی ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما روحانی پیشوا کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائیں مانگیں۔ ویڈیو میں انوشکا شرما کو پریمانند مہاراج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انوشکا شرما نے کہا کہ پچھلی بار جب ہم آئے تھے، میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے! ایسا لگتا ہے جیسے میں آپ کے ساتھ اپنے ہی دماغ میں بات کر رہی ہوں۔
اس موقع پر پنڈت پریمانند مہاراج نے کامیاب جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے انکے رہن سہن کے طریقے اور بچوں کی پرورش کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ تم دونوں بہت بہادر ہو! دنیا میں یہ سب حاصل کرنے کیلئے بھکتی (عقیدت) کی طرف رجوع کرنا بہت مشکل ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب کوہلی اور انوشکا پریمانند مہاراج کے در پر پہنچے، اس سے قبل جنوری 2023 کے اوائل میں بھی پنڈت کے پاس پہنچے تھے۔
کرکٹ اسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ کی جوڑی کے ہمراہ انکے بچے وامیکا اور آکائے بھی موجود تھے۔
دوسری جانب کوہلی کے اچانک پنڈت کے در پر پہنچنے پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ انکا دورہ اسے وقت میں ہوا جب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان اور بارڈر- گواسکر ٹرافی میں کوہلی کی ناقص کارکردگی پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔
انہوں نے دورہ آسٹریلیا میں محض ایک سینچری کی بدولت پانچ ٹیسٹ میچوں میں 23.75 کی اوسط سے صرف 190 رنز بنائے تھے۔
اس سیریز سے پہلے، کوہلی کے لیے گھریلو ٹیسٹ کا ایک مشکل سیزن رہا تھا، جہاں انھوں نے بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 21.33 کی اوسط سے 190 رنز بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *