میر عبد القدوس بزنجو قائد ایوان اور میر جان محمد جمالی اسپیکر بلوچستان نامزد کردیئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میر عبد القدوس بزنجو قائد ایوان اور میر جان محمد جمالی اسپیکر بلوچستان نامزد کر دئیے گئے . اس بات کا اعلان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزیر پرویز خٹک ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صدر بلوچستان عوامی پارٹی سے ظہور بلیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا .

اس موقع پر میر عبدالقدوس بزنجو، میر جان محمد جمالی، میر ضیا اللہ لانگو، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، کہدہ بابر، عبدالقادر، مبین خان خلجی و دیگر بھی موجود تھے . انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اور اتحادی جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے قائد ایوان کے لیے عبدالقدوس بزنجو کا نام فائنل کر دیا گیا ہے جبکہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے میر جان جمالی کے نام پر اتفاق ہوا ہے اس موقع پر سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا بلوچستان میں ایک ماہ سے سیاسی بحران تھا آج اس دوران کا خاتمہ ہوا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر ہم سب یہاں آئے ہیں چام کمال خان تمام ممبرز کو کہا کہ سب اکھٹے ہو جائے اور پارٹی کو بچائے وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بلوچستان ترقی کرے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کا کہنا تھا جام کمال نے پارٹی بچانے کیلئے بہترین کردار ادا کیا وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی تھے اور ہم بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں رہیں گے وزیر اعلی کے نامزد امیدوار بزنجو کا کہنا تھا وائس ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سب کام کرے اور بلوچستان کی ترقی کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا بلوچستان ایک وسیع صوبہ ہے مسائل بھی زیادہ ہے بلوچستان کے مسائل کے لئے مل کر کام کریں گے اور انہوں نے دعوی کیا کیا آنے والا وزیر اعلی تمام سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ وزیراعلی ہوگا گورنر صاحب سے درخواست کریں گے کہ وہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد لائے تاکہ بلوچستان میں حکومت بنا سکے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کرے . . .

متعلقہ خبریں