جسٹس منصورعلی شاہ نے عدالتی دائرہ اختیار ختم کرنے پر سوالات اٹھا دیے
آرٹیکل191اےکےذریعےعدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا، جسٹس منصور شاہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی دائرہ اختیار ختم کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔
سپریم کورٹ میں کسٹمز ایکٹ کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ پہلے یہ دیکھنا ہے کہ کیا اس عدالت سے دائرہ اختیار واپس لیا جا سکتا ہے؟ یہ معاملہ آئین کی تشریح کا ہے۔
جسٹس منصور شاہ نے کہا کہ موجودہ آئینی نظام کےتحت اس بینچ کو یہ اختیار حاصل نہیں ۔ یہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے ۔ اس عدالت کے اندر الگ بینچ کیسے بنایا جاسکتا ہے؟ ۔
وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا عدالت سے دائرہ اختیار نہیں چھینا جا سکتا۔ مارشل لا دورمیں جب آئین معطل تھا تب بھی عدالت نے اس طرح کے اقدامات کو قبول نہیں کیا ۔ سخت مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی کا دفاع کیا گیا ۔ عدالت کے متوازی بنائے گئے ٹریبونلز کالعدم کئے گئے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔