اسلام آباد ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی

ترکیہ کےکنسورشیم نے پراجیکٹ کاسٹ کے سینتالیس اعشاریہ پچیس فیصد بڈدی تھی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ائیرپورٹ مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ 15 سال کےلئے ترکیہ کے کنسورشیم TERG کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
ذرائع وزارت ہوابازی کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی نے پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزاجلاس کی صدارت کی جس دوران ایئر پورٹ کو 15 سال کیلئے ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ترکیہ کےکنسورشیم نے پراجیکٹ کاسٹ کے سینتالیس اعشاریہ پچیس فیصد بڈدی تھی ۔ ذرائع وزارت ہوابازی نےدعوی کیا کہ ترکیہ کی کمپنی کی بڈ کو منظوری کرلیاگیا ہے ۔ بورڈ کی منظوری کےبعد اب اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو ترکیہ کنسورشیم کےحوالےکرنےکےلیے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *