کرینہ کپور کی غصے سے بھری انسٹاگرام اسٹوری وائرل، بعد میں ڈیلیٹ کردی


ممبئي(قدرت روزنامہ)اداکارہ کرینہ کپور اپنے گھر کی ویڈیوز بنانے والے پاپارازی (فوٹوگرافرز) پر غصے سے پھٹ پڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے پاپارازی سے کہا کہ خدا کے واسطے ہمیں تنہا چھوڑ دو لیکن بعد میں انھوں نے اپنی شیئر کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
کرینہ کپور خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں بچوں کی گاڑی ان کے گھر لے جائی جارہی تھی، پوسٹ پر کیپشن درج تھا ‘تیمور اور جے کے لیے نئے کھلونے آرہے ہیں’۔
اس ویڈیو پر کرینہ بھڑک گئیں اور انہوں نے لکھا ‘یہ ابھی بند کرو، آپ لوگوں کے پاس دل نہیں ہے کیا؟ خدا کے لیے ہمیں اکیلا چھوڑ دیں’۔
معلوم ہوا ہے کہ پاپارازی گھر کے اندر ان کے بیٹوں جہانگیر اور تیمور کے کھلونے اٹھائے ہوئے اسٹاف کی تصویر بنا رہے تھے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ بدھ کی نصف شب اپنے گھر پر ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اب وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ہیں جنہیں اسپتال سے اب تک چھٹی نہیں دی گئی۔
اس واقعے کے بعد سے پاپارازی سیف اور کرینہ کے گھر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *