پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید آسان بنادی گئی، مگر کیسے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا ہے، صوبے کا شہری کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکے گا۔
بدھ کے روز پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دی، ترمیم کے بعد پنجاب کے شہری گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔
موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 کے مطابق موٹر مالکان اپنے ضلعے میں گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے پابند تھے تاہم اب پنجاب کے شہری صوبے کے کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔
ترجمان محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ایک سیریز کے تحت گاڑیوں کو رجسٹریشن نمبرالاٹ کیے جارہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *