مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کے زریعے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں مومل مرزا، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید اور دیگر نامور فنکاروں کو دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ پر تبصرے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسی ہوڈی میں ملبوس مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ وہی ہیں جن کی شادی ہورہی ہے جس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں اور گوہر رشید ان کو گلے لگا لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ سے کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب اس خوبصورت جوڑی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر کے ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *