حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست بھیج دی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کیلئے کی گئی ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے اعلان وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے بھی آؤٹ لُک جاری کی گئی تھی جس میں عوام کو مزید مہنگائی سے خبردار کیا گیا تھا۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

2 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago