جب عمران خان جونیئر کھلاڑیوں کو کھانے پر لے گئے اور پھر وہاں پیسے… جانیں میچ کے دوران پیش آنے والا پرانا اور دلچسپ واقعہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کے نعرے تو پوری قوم نے سن رکھے ہیں . لیکن ان کے قریبی دوست اور عزیزوں کا کہنا ہے کہ عمران خان شروع سے ہی الگ سوچ رکھتے تھے .

اس سلسلے میں ان کے کرکٹر ساتھیوں نے ایک واقعہ بھی سنایا . ہم سمجھے کہ کھانے کے پیسے عمران خان دیں گے لیکن . . . جیو ٹی وی کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مشتاق احمد نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا "ایک بار آسٹریلیا میں عمران بھائی عاقب جاوید، وقار یونس، وسیم اکرم اور مجھے لے کر کھانا کھلانے لے گئے . سب نے پیزا آرڈر کیا اور ٹوٹل بل 85 ڈالر کا بنا . جب پیسے ادا کرنے کا وقت آیا تو ہم سب نے سوچا عمران خان ہم سے بڑے ہیں تو بل کی ادائیگی وہی کریں گے کیونکہ پاکستانی کلچر میں بڑا ہی بل دیتا ہے . لیکن عمران خان نے صرف اپنا بل ادا کیا جو سترہ ڈالر بنا تھا . اور باقیوں سے کہا کہ اپنے اپنے حصے کے پیسے دیں . تبدیلی ہمیشہ اوپر سے آتی ہے مشتاق احمد واقعے کے بارے میں کہتے ہیں کہ اگر عمران خان چاہتے تو یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ ہم ان کا بل بھی ادا کریں لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ تبدیلی ہمیشہ اوپر کے لیول سے آتی ہے . انھوں نے خود مثال بن کے ہماری رہنمائی کی . . .

متعلقہ خبریں