ابو ظہبی میں 19 جولائی سے نصب شب تا صبح 5 بجے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان
ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی نے 19 جولائی کو نصف شب سے صبح پانچ بجے تک جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
ابو ظہبی کی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق شہر میں کورونا سے تحفظ کے لیے تطہیری پروگرام پرعمل درآمد کیا جائے گا ، ان اوقات کے دوران میں ٹریفک اور عوام کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع دستیاب نہیں ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد ہی 20 اگست سے بعض عوامی مقامات میں داخل ہونےوالے ہوں گے جن میں شاپنگ مالوں ، ریستورانوں اورجِم خانوں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔‘۔
جاری کردہ بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جامعات ، تعلیمی اداروں ، نرسریوں،خریداری مراکز ، ریستورانوں ، کیفے ،جِم خانوں ، تفریح گاہوں ،کھیل کے میدانوں ،خریداری مراکز سے باہر واقع تھوک کی دکانوں ، سُپرمارکیٹوں اور دواخانوں میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔
