آصف علی مجھ سے بھی اچھا کھیلا ، شاہد آفریدی

دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا فائنل بھارت سے ہوا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی نے افغانستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کے موقع پر کہا کہ نوجوان کرکٹر آصف علی مجھ ( شاہد آفریدی ) سے بھی اچھا کھیلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بابر اعظم کی اننگ بہت اہم تھی اور اس نے میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا لیکن آصف کے چھکوں نے جیت پاکستان کی جھولی میں ڈال دی ۔
شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ میں پاکستان کا فائنل بھارت سے بھی ہو تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے پاکستان کی ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے اور کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم اس وقت مکمل چارج ہے اور جیت کی طرف گامزن ہے انشاء اللہ ورلڈکپ میں فتح ہماری ہوگی ۔
یاد رہے کہ اس قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ورلڈکپ میں پاکستان نے مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی ۔ ورلڈکپ میں اب پاکستان کے میچ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ میچ ہیں۔ دونوں میں سے ایک بھی میچ جیتنے پر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

Recent Posts

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

8 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

14 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

19 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

35 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

40 mins ago

شعبہ صحت کے حوالے سے اقدامات: وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کی پذیرائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی…

46 mins ago