سعودیہ سے گداگری میں ملوث ڈی پورٹ شخص دوبارہ جانے کی کوشش میں گرفتار

ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، گرفتاری کے بعد انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے


کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے گداگری میں ملوث ہونے کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا گیا شخص دوبارہ روانگی کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، اس دوران گداگری کے غرض مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے غرض سے مسافر کی سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
ملزم کو اس سے قبل بھی گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *