امریکا میں مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا، 10 افراد سوار تھے
اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد طیارے سے رابطہ ٹوٹ گیا
الاسکا (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست الاسکا میں مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا، پائلٹ سمیت طیارے میں 10 افراد سوار تھے۔
امریکا کی ریاست الاسکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیرنگ ایئر کے طیارے میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 37 منٹ پر یونالکلیٹ شہر سے اڑان بھری تھی، رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ سمندر سے 19 کلومیٹر دور پرواز کررہا تھا۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد طیارے سے رابطہ ٹوٹ گیا، طیارے کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔