ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا

خالد مقبول صدیقی ان کی "ریڈ لائن" ہیں، خواتین گروپ کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر دو گروپوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کی حمایت میں خواتین کا ایک گروپ بہادر آباد مرکز پہنچا اور انہوں نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
اس دوران خاتون گروپ نے واضح کیا کہ خالد مقبول صدیقی ان کی “ریڈ لائن” ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
پلے کارڈز میں سینئر رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس سے دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات مزید عیاں ہوگئے۔