بھارت کو پاکستان کا دشمن کہا جاتا ہے لیکن واہگہ باڈر کھلا اور بلوچستان کے باڈرز بند ہیں، ہدایت الرحمٰن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے تمام طبقات کومتحدکرکے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے متحدکرونگابلوچستان کے عوام کو اسلام آباد کے حکمران،مقتدرقوتیں سیکورٹی ادارے، غلام سمجھتے ہیں مقتدرقوتیں،حکمران سیکورٹی ادارے بلوچستان کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔بلوچستان کے زراعت،تجارت،بارڈرز،وسائل وحکومت پرادارے،سیکورٹی فورسزقابض ہیں۔ بلوچستان پر عوام کی نہیں بندوق کی حکمرانی ہے پہاڑوں پر جانے والے دہشت گرد نہیں اسلام آباد کے حکمران دہشت گرد ہیں بلوچستان میں ایف سی کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خانوزئی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ سے ظہوراحمدکاکڑ،صابرصالح پانیزئی ودیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔مولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان سے افغانستان ایران کے بارڈر کو بندکرکے لوگوں کو بے روز گار کردیا گیا ہے ہندوستان کو پاکستان کا دشمن کہا جاتا ہے لیکن واہگہ باڈر کھلا اور بلوچستان کے باڈر بند ہیں۔بلوچ پشتون عوام کے ساتھ ظلم وجبر لاقانونیت جاری ہے بلوچ پشتون عوام افغانستان ایران سے صرف کاروبارنہیں رشتہ داریاں ہیں اوریہ پاکستان بننے سے پہلے سے چلے آرہے ہیں۔حکمران کہتے ہیں کہ سمگلنگ سے دو سو ارب پاکستان کو نقصان ہوتا ہے دبئی میں محلات بناتے ہو عیاشیاں کرتے ہو پاکستان کو نقصان نہیں ہوتا جبکہ بلوچ پشتون کے کاروبار سے ملک کو نقصان ہوتا ہے پنڈی اور اسلام آباد کے حکمران بلوچوں اور پشتونوں سے نفرت کرتے ہیں کوئٹہ میں ایک لاکھ لوگ جمع کر کے بلوچستان کے حقوق چھین لیں گے یہ حکمران سرمایہ دار کرپٹ حکمران ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جماعت اسلامی کی قیادت میں ایک خوشحال بلوچستان بنائیں گے پہاڑوں پر جانے والے نوجوان دہشتگرد نہیں حکمران دہشتگرد ہیں سی پیک بلوچستان سے گزارتے ہوئے موٹروے اور ترقیاں پنجاب میں نظراتے ہیں اسلام آباد کے حکمران خود عیاشیاں کر رہے ہیں اور ہمیں مسخ شدہ لاشیں بھیج رہے ہیں جماعت اسلامی خدمت بھی کرے گی اور لوگوں کی حقوق کی تحفظ بھی کریگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک بڑی تحریک کی ضرورت ہے جوانشا اللہ عوام کے تعاون سے حق دوبلوچستان کے نام سے شروع کردیاگیاہے۔