آنسوؤں سے رونا صحت کیلئے کیسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونا دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے . \ماہرین کہتے ہیں کہ آنسوؤں سے رونا چاہئیے کیونکہ اس کے نتیجے میں ذہنی تناؤ سے بھی نجات ملتی ہے .

جاپان کی ایک تحقیق سے پتی چلا ہے کہ بالغ اور نا بالغ افراد کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک بار کھُل کر آنسوؤں سے رونا مفید ہے . اس کے نتیجے میں طالبِ علموں اور سخت ذہنی محنت کرنے والے افراد میں پائے جانے والے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے . ماہرین کی جانب سے ہنسنے، آرام کرنے اور کافی کا ایک کپ پینے سے بہتر اور زیادہ مؤثر رونے کو قرار دیا گیا ہے جبکہ رونے کے دوران آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا ضروری ہے . ماہرین برائے ذہنی امراض کا کہنا ہے کہ رونے کے لئے جذباتی فلموں کا سہارا لیا جا سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں