ٹوتھ پیسٹ سے پھٹی ہوئی ایڑھیوں کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ جانیں اور پیروں کی خوبصورتی بڑھائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایڑھیوں کے پھٹنے کی شکایت خواتین کو ہر وقت ہوتی ہے، کیونکہ کچھ خواتین کی جلد خراب ہونے کی وجہ سے ان کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں تو کچھ خواتین اپنے پیروں کا خاص خیال نہیں رکھتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں، ایسے میں کئی ٹوٹکے ہم نے بھی آپ کو بتائے ہیں اور آج ہم آپ کو گھر میں موجود ٹوتھ پیسٹ سے ان پھٹی ایڑھیوں کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

ٹپس:
٭ ایک آلو کا چھلکا موٹا سا اتار لیں، اس پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں، اور اس کو اچھی طرح اپنی ایڑھیوں پر رگڑیں۔ 5 منٹ تک رگڑیں اور پھر اپنی ایڑھیوں کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔ پھر ایک چمچ لیموں کا رس لیں اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے ایڑھیوں پر لگائیں اور روزانہ ایڑھیوں میں گرم پٹی باندھ کر سوئیں، اس طریقے سے آپ کی ایڑھیاں نرم ملائم ہو جائیں گی۔