پاکستان کے لیے یو ایف سی ٹائٹل جیتنا میرا خواب ہے: بانو بٹ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ایم ایم اے فائٹر بانو بٹ نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی کھلاڑی ہیں بلکہ ہمت، حوصلے اور تبدیلی کی علامت بھی ہیں۔ آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد، ان کی نظریں اب اولمپکس، یو ایف سی، اور عالمی ٹائٹل پر ہیں۔اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے بانو نے کہا، “میں پاکستان کے لیے اولمپک گولڈ جیتنے کا خواب دیکھتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کروں اور یو ایف سی چیمپئن بنوں۔

انہوں نے پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد کی بھرپور مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی کے بغیر بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنا ممکن نہ ہوتا۔بانو نے روایتی رکاوٹوں اور سماجی دباؤ کے باوجود کامیابی حاصل کی اور خواتین کے لیے نئی راہیں کھولیں۔ “جب میں نے شروعات کی تو لوگوں نے کہا کہ ایم ایم اے لڑکیوں کے لیے نہیں، لیکن میں نے خود کو ثابت کر دکھایا۔ان کا ماننا ہے کہ صحیح مواقع اور سپورٹ کے ذریعے پاکستانی خواتین فائٹرز عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ بانو کی نظر یو ایف سی ورلڈ چیمپئن شپ پر ہے اور وہ پاکستان کے لیے یہ اعزاز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *