طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی اور ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔

ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی ڈرائیو کی اور رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آنے سے قبل اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کے صدر کو بھی ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا تھا۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ترک صدر کو ساتھ بٹھا کر گاڑی ڈرائیو کی تھی اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو بھی وائرل ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *