ترک صدر ایک روزہ کامیاب دورہ کر کے وطن واپس روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر گزشتہ شب ترکیہ سے اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں اُن کا صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزرا سمیت دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔

ترک صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایئرفورس کے طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی جبکہ زمین پر قدم رکھتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی۔

ترکیہ کے صدر نے آج مصروف دن گزارا، اس دوران دونوں ممالک نے تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ 24 معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔

روانگی کے وقت وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات نے نور خان ایئربیس سے مہمان صدر کو رخصت کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *