فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔
فیس بک اب صرف 30 دن کے لیے لائیو ویڈیوز اسٹور کرے گی، 30 دن کے بعد لائیو ویڈیو ازخود فیس بک سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔
اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر اب لائیو ویڈیوز صرف 30 دن کے لیے محفوظ رہیں گی، جس کے بعد انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ پہلے یہ ویڈیوز غیر معینہ مدت کے لیے محفوظ کی جاتی تھیں، فیس بک کی نئی پالیسی گزشتہ روز (بدھ) سے نافذ ہوگئی ہے۔
تمام لائیو ویڈیوز جو فی الحال 30 دن سے زیادہ پرانی ہیں اس تبدیلی کے حصے کے طور پر پلیٹ فارم سے ہٹا دی جائیں گی، ویڈیوز کو حذف کرنے سے پہلے صارفین کو ایک اطلاع موصول ہوگی اور انہیں اپنے پرانے لائیو مواد کا انتخاب کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دیا جائے گا۔
صارفین اپنے ڈیوائس پر ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے، انہیں اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں منتقل کرنے، یا مواد کو ایک نئی ریل میں تبدیل کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کو اپنی پرانی لائیو ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے تو وہ 6 ماہ میں ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے اپنی ویڈیوز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اگر وہ اس مدت کے بعد کوئی انتخاب نہیں کرتے ہیں، تو ان کے پرانی لائیو ویڈیوز کو ہٹا دیا جائے گا اور وہ ان تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
صارفین کو اپنی پرانی لائیو ویڈیوز محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے فیس بک نئے ڈاؤن لوڈ ٹولز بھی لانچ کررہا ہے۔
صارفین اپنی پرانی لائیو ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاع میں ’لائیو ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں‘ کے آپشن کو منتخب کرسکتے ہیں۔
صارفین ’لائیو ویڈیوز کی منتقلی‘ کے اختیار پر کلک کرسکتے ہیں اور پھر اپنے لنک کردہ کلاؤڈ اسٹوریج جیسے ڈراپ باکس یا گوگل ڈرائیو کا انتخاب کرکے اس میں ویڈیو منتقل کرسکتے ہیں۔
فیس بک نے کہا ہے کہ ’یہ تبدیلیاں ہماری اسٹوریج کی پالیسی کو انڈسٹری کے معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی کہ ہم فیس بک پر سب کے لیے تازہ ترین لائیو ویڈیو کے تجربات فراہم کررہے ہیں۔‘
فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کتنے دنوں تک لائیو ویڈیو محفوظ رکھتا ہے؟
فیس بک لائیور کے سب سے بڑے حریفوں میں سے ایک ہے ٹوچ (Twich پرائم aسٹریمرز کے لیے ماضی کی نشریات کو 60 دنوں تک اسٹور کرتا ہے،ریگولر اسٹریمرز کے لیے یہ پلیٹ فارم ماضی کی لائیو ویڈیوز کو 14 دنوں تک اسٹور کرتا ہے۔
یوٹیوب براڈ کاسٹرز کو باقاعدہ ویڈیوز میں تبدیل کرکے غیر معینہ مدت تک اسٹور کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *