معیشت / کاروباری دنیا

پاکستانی روپیہ تگڑا ۔۔امریکی کرنسی کمزور

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کمی ۔۔ڈالر170 روپے29پیسے کا ہو گیا فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر170 روپے29 پیسوں پرٹریڈ ہورہا ہے۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔

26 اکتوبرسےآج تک ڈالرکی قیمت میں 4 روپے98 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بڑھا دیا ہے۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ اور روپیہ مستحکم ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ آئندہ ہفتے معاہدہ ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں