اداکار احمد علی اکبر نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے سے منع کیوں کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
احمد علی اکبر نے اپنی اہلیہ ماہم بتول کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر چند تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ میرا دل، میری زندگی، میرا مان، میرا گھر۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیو پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے۔
احمد علی اکبر کی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرنے پر انہیں مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جا رہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ احمد علی اکبرعالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جنہوں نے پری زاد ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔
پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے پری زاد نے اپنی منفرد کہانی سے پہلی ہی قسط نشر ہونے کے بعد لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔
ڈرامہ پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے۔اس ڈرامے کا مرکزی کردار پری زاد اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا۔ ڈرامہ پری زاد کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جاتا ہے۔
پری زاد کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ دیگر اداکاروں میں یمنی زیدی، اشنا شاہ، مشال خان، صبور علی، عروہ حسین،کرن تعبیراور نعمان اعجاز شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *