مداح کی سیلفی کے بہانے پونم پانڈے سے سرعام شرمناک حرکت، نازیبا ویڈیو وائرل

پونم نے مداح کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی لیکن مداح نے سیلفی لیتے لیتے اداکارہ کا بوسہ لینے کی کوشش کی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ مداح کے نامناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ میڈیا سے بات کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے قریب آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

پونم نے مداح کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی لیکن مداح نے سیلفی لیتے لیتے اداکارہ کا بوسہ لینے کی کوشش کی ۔ مداح کی یہ حرکتیں کیمرے میں قید ہوگئیں جس کی ویڈیو میں اداکارہ پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔
تیزی سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پونم نے خود کو اس سے دور کرتے ہوئے مداح کو دھکیل دیا۔ ویڈیوجو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، اس پر بہت سے لوگوں نے مداح کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے مشورہ دیا ہے کہ یہ واقعہ اداکارہ کا پبلسٹی اسٹنٹ ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا، مداح کے اس عمل کو جائے وقوعہ پر موجود تماشائیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *