پاکستان میں مہنگائی عروج پر ۔۔۔آنے والے دنوں میں مہنگائی کہاں تک جاسکتی ہے ؟ ادارہ شماریات کی جانب سے ہوشربہ رپورٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے اعدادوشمار جاری کئے گئے جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2فیصد رہی ،ایک ماہ میں چکن 17.91فیصد،سبزیاں 15.26 آلو 12.17فیصد مہنگے ہوئے جبکہ گندم7.25فیصد،خوردنی گھی 2.72فیصد اور گوشت 1.72 فیصد مہنگاہوا ۔اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں پیاز 12.70فیصد، چینی 7.72فیصد اور دال مونگ 6.14 فیصد سستی ہوئی ،شہروں میں ایک ماہ میں انڈے 5.94فیصد،دال ماش 2.12 اور گندم کا آٹا 1.44 فیصد سستا ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک سال میں شہروں میں خوردنی گھی 43.03فیصد،کوکنگ آئل 40.02 اورچکن 34.69 فیصد مہنگا ہوا،اس عرصے میں دال مسور17.62فیصد،گوشت 17.11 فیصد پھل 15.84 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال میں آٹا 12.97فیصد اور دودھ 9.45 فیصد مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں ٹماٹر 48.52فیصد ،دال مونگ 29.12 فیصد، پیاز 28.35فیصد سستے ہوئے،

ایک سال میں شہری علاقوں میں آلو کی قیمت میں 19.26فیصد کمی ہوئی جبکہ ایک ماہ میں دیہات میں سبزیاں 25.09فیصد،چکن 13.72 فیصد مہنگا ہوا۔اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ آلو 9.08 ،گندم 5.16فیصد، خوردنی گھی 2.20 فیصد مہنگاہوا، دیہات میں ایک ماہ میں پیاز 14.76فیصد،ٹماٹر10.24فیصد ،چینی 2.59 فیصد سستی ہوئی ،دیہات میں ایک سال میں کوکنگ آئل 46.56فیصد، خوردنی گھی 43.37فیصد مہنگاہوا۔ایک سال میں دیہات میں چکن 37.93فیصد،گوشت 16.33فیصد،دال مسور 16.30فیصد مہنگی ہوئی ،دیہات میں ایک سال میں آٹا 13.06 فیصد، دودھ 8.59 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں دیہی علاقوں میں ٹماٹر 54.61 فیصد،پیاز 28.79فیصد سستے ہوئے جبکہ ایک سال میں دال مونگ 27.04 فیصد، آلو 18.15 فیصد سستے ہوئے۔