ہوشیاررہیں! یہ عادت آپ کوکم عمری میں ہی گنج پن کا شکار بنا سکتی ہیں!

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اکثر مرد اپنے بال گرنے کی وجہ سے بے حد پریشان رہتے ہیں، بال گرنے کا یہ عمل بعض اوقات نہایت کم عمری میں بھی شروع ہوجاتا ہے اور اب ایک ڈاکٹر نے اس کی وجہ بتائی ہے۔مردوں کے بعض اوقات 20 اور 30 سال کی عمر کے بعد ہی بال اس تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں کہ وہ گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں، ماہر جلدی امراض ڈاکٹر کرن کے مطابق زیادہ مردوں کو کم عمری میں ہی گنج پن کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈاکٹر کرن کے مطابق پہلے 50 اور 60 سال کی عمر کے بعد مردوں میں گنج پن کی شکایت پائی جاتی تھی۔

انہوں نے مردوں میں بال گرنے کی چند وجوہات بتائی ہیں جن میں سے ایک غذا میں چینی کا زیادہ استعمال ہے۔ڈاکٹر کرن کا کہنا ہے کہ کاربو ہائیڈریٹس والی غذائیں زیادہ مقدار میں کھانے، پروٹین پاؤڈر کا استعمال، تھائی رائیڈ کا متاثر ہونا یا پھر وٹامن کی کمی بھی بال گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے بالوں کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لیے بھی وٹامن سی کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو خراب ہونے اور جھائیاں پڑنے سے بچاتا ہے۔ڈاکٹر کرن کا کہنا ہے کہ غذا میں وٹامن سی سے بھرپور کھانوں کا استعمال کرنا چاہیئے اور وٹامن سپلیمنٹس بھی لینے چاہئیں۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

1 hour ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

2 hours ago