وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے، ڈینگی سے نمٹنے اور لاہور کا کچرا اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں، وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات اور چندے پر چل رہا ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے نکھٹو وزراء کے لیے لگژری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، یہ قوم کے منہ سے روٹی چھین کر لگژری گاڑیوں میں سیر سپاٹے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا احساس اور اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
نون لیگی رہنما نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں،

عمران خان کے پاس کھانے پینے والی اشیاء پر سبسڈی دینے کے لیے پیسے نہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کیا وزراء کو نئی گاڑیاں خرید کر دینا بھی آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہے۔