جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع۔۔بارشیں مسلسل کتنے دن جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتے کے درمیان بارشوں کا ایک طاقتور شدت کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ 3 نومبر کی رات تاجستان سے پاکستان میں داخل ہوگا جس کی باعث 4 سے 6 نومبر کہ درمیان اسلام آباد. گلگت بلتستان کشمیر شمالی خیبرپختونخواہ کہ شمالی علاقوں درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ اسلام آباد/ بالائی پنجاب/ کشمیر/ بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ چند علاقوں میں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بحیرہ عرب کہ شمال مشرق میں آنے والے دنوں میں سائیکلون تشکیل پانے کہ امکانات ہیں۔ اگر ایسا ہوگیا تو 10 نومبرکے بعدسندھ کے جنوبی مشرقی علاقوں میں اسکے اثرات سے بارش ممکن ہے ۔ مکران کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ایک سبڈکشن زون ہے جس کی حیثیت سمندر میں موجود ایک ایسے ایٹم بم کی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے متاثر ہوسکتا ہے، یہ کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور ایسا ہونے میں کوئی زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی ۔

Recent Posts

پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں نے عدم…

4 mins ago

علی خان کو کاجول کیساتھ متنازع رومانوی مناظر پر بیان مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں کاجول…

26 mins ago

ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے پریشان لوگوں کیلئے اہم پیغام

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مستقبل کے لیے فکر مند لوگوں کو…

45 mins ago

سرفروش میں لیڈ رول عامر خان سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم سرفروش کو ریلیز ہوئے آج (30 اپریل) 25 سال مکمل ہوگئے،…

1 hour ago

سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا…

1 hour ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر اپنے ہی مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اپنے ہی مال…

2 hours ago