پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے: ورلڈ بینک کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان ناجے بنحیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے۔
ایک بیان میں ناجے بنحیسن نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے جس سے پاکستان کیلئے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔
ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیا جائے گا جب کہ منصوبے کا آغاز سال 2026 سے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبے تشکیل دیے جا رہے ہیں اور یہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سےہم آہنگ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *