حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم، کچرا پنجاب مہم بن گئی، شہریوں نے سوالات اٹھا دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم، کچرا پنجاب مہم بن گئی۔
لاہورمیں چند ایک علاقوں کے سوا بیشتر مقامات پر کچرا ہی کچرا، گندے نالے بھی کوڑے سے بھر گئے، عوام گھر گھر کچرا اٹھانے والوں کی راہ دیکھتے رہ گئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پاکستان کے دل لاہورکو بھی ستھرا نہ بنا سکی، چائنہ اسکیم ، شاد باغ ، ایل ڈے اے فلیٹس، چونگی امرسدھو، کچا جیل روڈ ، گجر کالونی، یوحنا آباد ، فیروزپور روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں کوڑا ہی کوڑا۔
چونگی امرسدھو کا نالہ ہو یا فیروز پور روڈ کا ، دونوں کوڑے کا ڈمپنگ اسٹیشن بن گئے ہیں۔گندگی اورتعفن سے شہری پریشان اور کاروبار بری طرح متاثر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھر گھر کچرا اٹھانے کی مہم شروع تو کی لیکن 3 ہزار رکشہ لوڈرز نہ ہونے کی وجہ یہ مہم بھی ادھوری رہ گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں کوئی صفائی مہم نہیں، کچرا ویسے کا ویسا پڑا رہتا ہے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی سی ای او ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ورکر تو صفائی کرتے ہیں لیکن شہری صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔ 70یونین کونسلوں میں 700 رکشہ لوڈرز کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *